Khalil-ur-Rehman's inappropriate remarks regarding various personalities
Khalil-ur-Rehman's inappropriate remarks regarding various personalities

خلیل الرحمٰن کی متعدد شخصیات کے حوالے سے نامناسب گفتگو

/

کراچی جدت ویب ڈیسک:ماضی میں خواتین اور اداکاراؤں کے حوالے سے قدرے نامناسب کمنٹس اور بیانات دینے پر تنقید کا نشان بننے والے خلیل الرحمٰن قمر نے ایک مرتبہ پھر متعدد شوبز شخصیات کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرکے نئی بحث چھیڑ دی۔

ڈراما ساز ماضی میں سماجی رہنما ماروی سرمد، اداکارہ سونیا حسین اور دیگر خواتین کے حوالے سے نامناسب اور متنازع باتیں کر چکے ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔تاہم حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر ماہرہ خان، عفت عمر، عدنان ملک، ریشم اور سونیا حسین کے حوالے سے نامناسب باتیں کیں۔

ڈراما نگار نے ایم کے وائے نیوز کے پروگرام وہ والا شو میں بات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر باتیں کیں اور کہا کہ وہ سوشل شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں کو اسٹار نہیں مانتے۔خلیل الرحمٰن قمر نے تسلیم کیا کہ ٹک ٹاکرز ٹیلنٹڈ ہیں مگر وہ انہیں تجویز دیتے ہیں کہ وہ دوسروں کی آواز پر لپسنگ نہ کریں بلکہ خود اپنی آواز میں ویڈیوز شوٹ کریں، تاکہ کوئی بھی ڈراما ساز ان کا حقیقی ٹیلنٹ دیکھ کر انہیں کاسٹ کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

عدالتی محاذ پر کنگنا رناوت کی مشکلات میں مزید اضافہ

Next Story

پاک فوج کی کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد

Latest from تازہ ترین