سونم کپور کی شادی کا استقبالیہ ،خانز نے سماں باندھ دیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک ::: سونم کپور کی شادی کے حوالے سے منعقد کی گئی استقبالیہ تقریب میں معروف اداکاروں نے شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگائے، ستاروں سے سجی محفل میں شریک معزز مہمانوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کپور خاندان کی دختر سونم کپور معروف کاروباری شخصیت آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج منسلک ہوگئیں اور دونوں لوگوں نے تمام مستقبل کی تمام خوشیاں اور مشکلات کو مل کر گزارنے کا عہد کیا۔کپور خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں عزیز و اقارب سمیت شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا، اس موقع پر موسیقی کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سونم کپور کی شادی کے حوالے سے گزشتہ روز ممبئی میں ایسی تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ اداکاروں اور شخصیات سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگائے۔ اس موقع پر شاندار میوزیکل پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا تاہم جب میکا سنگھ کی باری آئی تو انہوں نے اسٹیج پر ایسی پرفارمنس دی کہ کنگ خان ، دبنگ خان اور انیل کپور بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے۔شاہ رخ خان کے ساتھ اُن کی اہلیہ گوری نے بھی شرکت کی جبکہ بالی ووڈ کے دبنگ خان بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، ساتھ ساتھ رنویر سنگھ نے بھی ایسا دھمال ڈالا کہ لوگ اُن کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

https://www.instagram.com/p/Bih1VXFgT-j/?utm_source=ig_embed

https://www.instagram.com/p/Bih84Hwhxq9/?utm_source=ig_embed

https://www.instagram.com/p/Bih8LvuBi2k/?utm_source=ig_embed

Leave a Reply

Your email address will not be published.