سابق وزیراعظم میری تجویز نہ مان کر نشان عبرت بن گئے،خورشےد شاہ

سکھر جدت ویب ڈیسک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو میرے مشوروں سے ہمیشہ کامیابی ملی لیکن پانامہ کے معاملے کے لئے ٹی او آر بنانے کی تجویز نہ مان کر نشان عبرت بن گئے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت کی بالادستی چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے اور اس کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے نواز شریف کو سچے دل سے مفید مشورے دیئے جنہیں مان کر انہوں نے ہمیشہ کامیابی حاصل کی لیکن افسوس کی بات ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے کے لئے ٹی او آرز بنانے کی میری تجویز کو رد کر دیا گیا نہ صرف وہ نتیجتاً نشان عبرت بن گئے بلکہ جمہوریت کو بھی خطرے میں ڈال گئے کیونکہ ان کی نااہلی کے بعد âنá لیگ کی جانب سے قومی اداروں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جو جمہوریت کی بالادستی کے اصولوں کی مکمل خلاف ورزی ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کا معاملہ گورننس کا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سندھ میں ہر معاملے کو سیاست کی نذر کر دیا جاتا ہے اور اب یہ معاملہ بھی سیاست کی نذر ہو چکا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ادارے اپنے دائرے کار میں رہ کر ذمہ داری نبھائیں تو اس سے ریاست مضبوط ہو گی اور یہی ہمارا مشن ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ترک وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ نے بنگلہ دیش کا دورہ کر کے روہنگیا کے مسلمانوں کو حوصلہ و دلاسہ دیا جو انتہائی خوش آئند ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہماری حکومت بھی روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.