مردم شماری کے نتائج کی حقیقی تصویر سامنے آنی چاہیے ، خورشید شاہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے محکمہ شماریات کی جانب سے حال میں جاری کیے جانے والے مردم شماری کے عبوری نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔اپنے گذشتہ دورِ حکومت میں مردم شماری اور خانہ شماری نہ کرانے والی پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی نے شماریات کے اس عمل کو گذشتہ ایک برس سے تاخیر کا شکار رہنے کے بعد آغاز اور اس کی تکیمل پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔تاہم حال ہی میں جاری ہونے والے مردم شماری کے عبوری نتائج کے اعداد و شمار پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ نے سوالات اٹھا دیے ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ محکمہ شماریات اور پاکستان آرمی کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کا موازنہ کیا جائے تاکہ مردم شماری کے نتائج کی حقیقی تصویر سامنے آسکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.