موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے ، خورشید شاہ

PPPP

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے تاہم ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے۔ جمعرا ت کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاکہ چیئرمین نیب کی تقرری پر وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم سے کوئی شکوہ نہیں کیا تاہم حکومت کو نئے چیئرمین نیب کے لیے جلد نام دیں گے اور ایسا نام دیں گے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، نئے چیئرمین کا ماضی صاف ہونا چاہیے ¾ایسی تقرری ہو جس سے کسی پر کوئی آنچ نہ آئے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے ¾ ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے، چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سے رابطہ کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.