خیبر ایجنسی‘ پاک افغان سرحد کے قریب سے 17 افراد اغوا

Khyber Agency

پشاور جدت ویب ڈیسک خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد نے 17 افراد کو اغوا کرلیا۔ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے افراد کا تعلق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل سے تھا اور وہ سرحدی علاقے میں پکنک منانے آئے تھے تاہم ان میں سے ایک شخص اغوا کاروں کے چنگل سے بچ گیا۔واقعہ سے باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ پکنک پر جانے والے کل 18 افراد تھے جو ایک دوسرے کے دوست تھے۔خیبر ایجنسی کی پالیٹیکل انتظامیہ نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اغوا ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے رابطے میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.