استعفے کیا دیااسحاق ڈار کو چُپ لگ گئی ،ستائیس ستمبر کوفردجُرم عائدکی جائے گی

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : : احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت ایک ہفتے ملتوی کرنے کی ملزم کی درخواست مسترد کردی اور پچاس لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا، کہا جا رہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم بدھ کو عائد کی جائیگی۔اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت سے7دن کےوقت کےلئےاستدعاکی ، جس پر فاضل جج نے کہا خاص مدت میں کیس کافیصلہ کرناہے، وکیل کا کہنا تھا کہ توقع ہے معاملات انصاف کے تقاضے پورے کرکے حل کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت شروع ہوئی ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار وکلا ٹیم کے ساتھ احتساب عدالت پہنچے، سماعت کے دوران سماعت کے دوران نیب نے بتایا کہ لاہور،اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے آج ملزم اسحاق ڈار اچانک عدالت میں پیش ہوگئے۔عدالت نے وزیر خزانہ کے وکیل کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی اور اسحاق ڈار کو27ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔احتساب عدالت نے ملزم کو حاضری یقینی بنانے کیلئے پچاس لاکھ روپے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت میں ریفرنس کی کاپیاں اسحاق ڈار کےوکلا کو فراہم کردی گئیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکیخلاف ریفرنس 23والیم پر مشتمل ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published.