کویت کیلیے ٹکٹیں پہنچ سے باہر، ہزاروں لوگ منتظر

//

ویب ڈیسک ::کویت کیلیے ٹکٹیں پہنچ سے باہر، ہزاروں لوگ منتظر،غیرملکیوں کو داخلے کی اجازت ملتے ہی کویت کے لیے فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ‏ہوگیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق یکم اگست سے بیرون ملک سے لوگوں کو کویت میں داخلے کی اجازت دی ‏گئی ہے اور کئی پروازوں سے غیرملکی مملکت پہنچے ہیں۔

دنیا بھر سے غیرملکی کویت آنے کے لیے اپنی باری کے منتظر ہیں اور ایئرلائنز نے مسافروں کی ‏لامحدود بکنگ کر لی ہے، محدود نشستوں سے زائد بکنگ کیے جانے پر سول ایوی ایشن نے ایکشن ‏لیتے ہوئے ہزاروں ٹکٹیں منسوخ کر دی ہیں اور مسافروں کو رقم کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

ٹورآپریٹرز اور ایئرلائنز نے ڈیمانڈ بڑھنے پر ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا ہے اور ‏ٹرانزٹ پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں 600 دینا تک پہنچ گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن نے ایئرلائن اور ٹورآپریٹرز کو منظور شدہ تعداد کے فیصلے اور ایس او پیز پر عمل ‏کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان، مصر، بھارت اور دیگر ممالک سے ہزاروں مسافر کویت میں داخلے کے منتظر ہیں تاہم ‏ایئرلائن ٹکٹوں میں اضافے نے غیرملکیوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

وزارت صحت کویت نے ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران کسی پریشانی سے بچنے کے لیے ‏ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں پاسپورٹ نمبر کی ترمیم لازمی کروالیں۔

شہریوں اور تارکینِ وطن کو ہدایت کی گئی ہے کہ جنھوں نے کرونا وائرس سے حفاظتی ویکسین ‏کی مطلوبہ ڈوزز وصول کرنے کے بعد اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروائی ہے، وہ ویکسینیشن کے ‏سرٹیفکیٹ میں اپنے پاسپورٹ نمبر میں ترمیم کے لیے مِشرف کے کویت ویکسینیشن سینٹر میں ’‏Ask ‎Me‏‘ ڈیسک سے رجوع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

ویکسینیشن ‏سینٹرز پر کورونا وائرس سرعام گھومنے لگا، ڈاکٹرز نے خبردار کردیا

Next Story

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا

Latest from اہم خبریں