لاہور میں لڑکی نے لائیو اسٹریمنگ پر خود کشی کرلی

لاہور جدت ویب ڈیسک فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے مبینہ طور پر عاشق کی طرف سے بے وفائی پر گلے میں پھندا لگا کر پھنکے سے جھول کر خود کشی کرلی اور یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ ”بگولائیو“پر لائیو اسٹریم بھی کردی ۔تفصیلات کے مطابق مسمات”ص“ کاتعلق فیصل آباد سے تھا جو کہ لاہور میں رہائش پذیر تھی،جس مبینہ طور پر عاشق کی بے وفائی پر دل برداشتہ ہوئی اورچھت کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔لڑکی نے اپنی خود کشی کی ویڈیو سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ بگو لائیو پر نشر بھی کی۔ ذرائع کے مطابق لڑکی جس لڑکے کو پسند کرتی تھی اس کی جانب سے شادی سے انکار پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔یہاں قابل ذکر امر یہ ہے کہ یہ خود کشی کے حوالے اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے گو کہ خود کشیوں کا رجحان پوری دنیا سمیت گو کہ پاکستان میں بھی پایا جاتا ہے تاہم لائیو اسٹریمنگ پر خود کشی کے کیسز کم ہی دیکھے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.