ہائی کورٹ نے نواز شریف، شہباز شریف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 ارکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات نشر کرنےپر پابندی عائد کردی

لاہورجدت ویب ڈیسک :: تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف سمیت پندرہ لیگی اراکین اسمبلی کی نااہلی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایم کیو ایم کے بانی کے اس طرح کے بیانات پر معاملہ فل بنچ میں زیر سماعت ہے، کیس وہاں بھجوایا جائے جبکہ سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں، مسترد کی جائے۔ سپریم کورٹ میں نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر, درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف تھا کہ شہباز شریف سمیت پندرہ لیگی سیاستدان عدلیہ خلاف مہم چلا رہے ہیں، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدلیہ مخالف مہم چلانے والے لیگی اراکین اسمبلی کے خلاف توہین ِعدالت کی کارروائی کی جائے اورنواز شریف کے خلاف توہینِ عدالت اور غداری کا مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔ درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی کہ عدلیہ کیخلاف لیگی سیاستدانوں کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کی جائے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے نواز شریف، شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 ارکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات نشر کرنے سے روک دیا اور چیئرمین پیمرا اور کونسل آف کمپلینٹ سے جواب طلب کر لی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.