لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی رم جھم

جدت ویب ڈیسک :ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش برس گئی ،لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی رم جھم  تفصیلات کے مطابق پنجاب میں موسم نے کروٹ لینا شروع کردی، کئی علاقوں میں بارش تو کئی شہر اب بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔وہاڑی، لیہ، بہاولپور، اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے اسموگ اور دھند کم ہوگئی۔ لاہور اور منڈی بہا الدین سمیت صوبے کے کئی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹر وے بھی کئ مقامات پر بند کردی گئی۔دوسری طرف لاہور، منڈی بہاالدین سمیت پنجاب کے کئی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیںجبکہ موٹر وے کو کئی جگہوں پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں اور نہر کنارےعلاقوں میں شدید دھند ہے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی، جس سے اسموگ اوردھند میں کمی ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.