ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نویں روز بھی جاری ،پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کام بند ,مریض خوار

جدت ویب ڈیسک :ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نویں روز بھی جاری ،پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کام بند، مریض خوار تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال نویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور رحیم یار خان کے اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریض اور ان کے اہل خانہ مشکلات سے دوچارہیں،دیہی علاقوں سے آنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ فیصل آباد کے الائیڈ اور سول سمیت دیگر اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے جس کےباعث مریض اوران کے اہل خانہ مشکلات سے دوچارہیں ینگ ڈاکٹرز کی پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال نویں روز بھی جاری ،اوپی ڈیز اوران ڈور بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.