لاہور میں میٹروبس سروس بند، آخر کیوں ؟

راولپنڈی،لاہور،ملتان جدت ویب ڈیسک یوم عاشورہ کے موقع پرراولپنڈی اسلام آباد ، لاہور اور ملتان میں میٹروبس سروسز بندرہے گی،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق یوم عاشورکے موقع پرمیٹروبس انتظامیہ نے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس سروس بندرکھنے کافیصلہ کیاہے ،میٹروبس سروس بندرکھنے کافیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیاگیا۔اس کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی میٹروبس سروس بند کردی گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بالخصوص پرائیویٹ دفاتر میں کام کرنیوالے لوگوں کو ٹیکسیاں کرنی پڑیں اور کچھ افراد لفٹ لے کر دفاتر پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.