دنیائےغزل کے بادشاہ اور بہترین میوزک کمپوزر جگجیت سنگھ کو بچھڑے چھ برس ،غزلوں کو زندگی بخش دی

جدت ویب ڈیسک :دس اکتوبر 2011 کو جگجیت سنگھ کی زندگی کا چراغ تو بجھ گیا لیکن انہوں نے اپنی سریلی اور خوبصورت آواز سے غزلوں کو ہمیشہ کے لئے زندگی بخش دی۔جگجیت سنگھ بھارت کے شہر راجھستان میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق پنجابی گھرانے سےتھا، انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز 1961 میں بھارتی ریڈیو سے بطور گلوکار کیا۔انہوں نے متعدد گانے اور نغمے گائے لیکن اصل شہرت غزلیں گا کر حاصل کی، ان کی دلکش آواز نے غزلوں کے ڈوبتے دور کو پروان چڑھایا اور اپنی بہترین آواز سے متعدد غزلیں گا کر سب کو گرویدہ کرلیا۔ان کی گائی گئی غزلیں ‘وہ کاغذ کی کشتی، ہوش والوں کو خبر کیا، تم اتنا کیوں مسکرا رہے ہو، ہونٹوں سے چھو لو تم، اس موڑ سے شروع کریں اور متعدد غزلیں مداحوں کے کانوں میں آج بھی رقص کرتی ہیں۔جگجیت سنگھ نے اردو، پنجابی، ہندی، گجراتی، سندھی اور نیپالی زبانوں میں بھی گیت گائے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.