Limited entertainment tour of 9 Pakistani players ends in Tokyo Olympics
Limited entertainment tour of 9 Pakistani players ends in Tokyo Olympics

9 پاکستانی پلیئرز کا محدود تفریحی دورہ ٹوکیوختم

/

کراچی: جدت ویب ڈیسک:9پاکستانی پلیئرزکا محدود تفریحی دورہ ٹوکیوختم ہو گیا۔کوویڈ ایمرجنسی کے باعث ولیج میں ہی رہنے والے ایتھلیٹس نے انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے، گذشتہ روز شوٹر جی ایم بشیر اور اسپرنٹر نجمہ پروین بھی ناکامی کا شکار ہو گئے،

بشیر دوسرے روز اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے اور 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کے ٹاپ 6 میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ایونٹ کے ابتدائی دن 293 اسکور کرنے کے بعد جی ایم بشیر نے دوسرے دن 286 اسکور کیا، انھوں نے پہلی سیریز میں اچھا ا?غاز کیا لیکن بقیہ 2 میں کارکردگی کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکے۔

انھوں نے 2 مراحل میں مجموعی طور پر 579 پوائنٹس حاصل کیے، وہ 10ویں نمبر پر ا?ئے جبکہ میڈل مقابلے کے لیے انھیں ابتدائی 6 پوزیشنز میں سے ایک حاصل کرنا تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

انگلینڈ نے بھارت کی خوشنودی کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ سے روکنے کا فیصلہ کرلیا

Next Story

سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Latest from تازہ ترین