Lodhran: Five children were killed when the roof of their house collapsed
Lodhran: Five children were killed when the roof of their house collapsed

لودھراں، مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق

////

لودھراں: جدت ویب ڈیسک:شجاع آباد روڈ اڈا سکندری کے قریب کمرے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے شجاع آباد روڈ اڈا سکندری کے قریب واقع ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر 5 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ملحقہ زیر تعمیر مکان کی چھت کا سامان پرانی چھت پر رکھا گیا تھا جس کے وزن سے کمرے کی چھت گر گئی،

کمرے میں بچے ٹی وی دیکھ رہے تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر ریسکیوآپریشن شروع کردیا اور ملبے تلے سے 8 بچوں کو نکالا جن میں سے 3 بچے زخمی اور 5 دم توڑ چکے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

وزیر اعظم آج 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے

Next Story

شہر قائد سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز

Latest from اہم خبریں