/

لندن میں طوفانی بارش ، متعدد علاقے زیر آب آ گئے

لندن :: لندن میں طوفانی بارش سے متعدد علاقے زیر آب آ گئے۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشن بھی پانی سے بھر گئے۔

بارشوں کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ لندن فائر بریگیڈ کے مطابق دارالحکومت میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے 150 کے قریب حادثات پیش آئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے جنوبی علاقوں میں ییلو وارننگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گھر اور کاروبار سیلاب سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ ہمشائر کے علاقے میں حکام نے فلڈ الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بھی بند کر دیا گیا ہے۔

 

London flooding: Travel chaos and homes evacuated as heavy rain sparks flash floods turning roads into rivers

Leave a Reply

Your email address will not be published.