Mahira Khan Pakistani Actress
Mahira Khan Pakistani Actress

وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وہ گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل منظور کروائیں، ماہرہ

/

کراچی: جدت ویب ڈیسک:مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل منظور کروائیں۔

ماہرہ خان نے وزیراعظم کی ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کی جس میں وہ اسلام آباد میں بہیمانہ طریقے سے قتل ہونے والی نور مقدم کیس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ نورمقدم کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔

ماہرہ خان نے وزیراعظم کے اس بیان کو سراہا اور ان سے درخواست کی کہ اب گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل بھی منظور کروائیں۔ ماہرہ نے مزید لکھا جب تک قوانین موجود نہیں ہوں گے، تب تک خواتین ہمیشہ زیادتی کا شکار رہیں گی۔ احتساب لازمی ہونا چاہئے۔

عائشہ عمر نے ماہرہ خان کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور وزیراعظم سے یہی مطالبہ کیا جو ماہرہ خان نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا یقینی طور پر یہ بھی ایک ترجیح ہونی چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ ڈالی، ویڈیو جاری کردی

Next Story

گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کا نیا گانا ریلیز

Latest from تازہ ترین