/

زیادتی کا شکار ہونے والوں کو الزام دینا بہت تکلیف دہ ہے، ماہرہ خان

Mahira Khan Pakistani Actress
Mahira Khan Pakistani Actress

کراچی جدت ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپراسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والوں کو الزام دینا بہت تکلیف دہ ہے اور اس کے معاشرے پر بہت برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں زیادتی کے واقعات پر سامنے آنے والے ردِعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان میں زیادتی کا شکار ہونے والوں کو الزام دینے اور تفتیش کے دوران غیرضروری سوالات کا پوچھا جانا تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے چند سوالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی لڑکی زیادتی کا شکار ہوتی ہے تو ایسے موقع پر پوچھے جانے والے یہ سب سوالات غلط ہیں۔

ماہرہ خان نے اس بات پر زور دیا کہ ’یہ ایسا مسئلہ ہے جس کے بارے میں اسکولوں میں پڑھایا جانا چاہیے، ٹی وی پر ایسے پروگرام ہونے چاہئیں جہاں بچوں کو اس بارے میں سمجھایا جائے کہ زیادتی کے واقعات میں زیادتی کا شکار ہونے والوں کو الزام دینا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسا محسوس کرتی ہیں کہ ہم اس حوالے سے کوشش کر سکتے ہیں اور اس سوچ کو بدل سکتے ہیں۔ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ’پاکستانی ڈرامے اور ٹیلی ویژن انڈسٹری اس مقصد کے لیے بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماہرہ زیادتی کیواقعات میں متاثرہ شخص پر الزام لگانے کے بیان سے ہمیشہ گریز کرتی رہی ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے عورتوں کے لباس کے حوالے سے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے بیان پر بھی تنقید کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.