لاکھوں دلوں کی دھڑکن ماہرہ خان فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں

لاہور جد ت ویب ڈیسک خواتین کے حقوق کے پس منظر میں بننے والی فلم’’ورنہ‘‘ نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ماہرہ خان فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ شو مین پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم’’ورنہ‘‘میں پاکستانی خواتین کے سماجی مسائل سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ فلم کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شعیب منصور ہیں جو ’’خدا کے لیے‘‘ اور’’بول‘‘ جیسی سپرہٹ فلمیں شائقین کے لیے پیش کر چکے ہیں۔بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ’’رئیس‘‘ فلم میں جلوے بکھیرنے کے بعد ماہرہ خان اب ’’ورنہ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘ ہم فلمز کے بینر تلے ڈسٹری بیوٹ کی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.