پاکستانی فنکاروں کاٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے،مائرہ خان

Lollywood

لاہور جدت ویب ڈیسک شوبز میں شہرت کی بلندیوںکو چھونے والی اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے، پاکستان میں شوبز سے وابستہ ادارے نہیں اس لئے نئے آنیوالوں کو سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے مگر پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مواقع نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف نئے چہرے بلکہ پرانے فنکار بھی بھارت کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کو کام کیساتھ ساتھ اچھا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔اداکارہ و ماڈل نے کہا پاکستان میں شوبز سے وابستہ ادارے نہیں اس لئے نئے آنیوالوں کو سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.