ماہرہ خان پر تنقید تو ایسے کی جارہی ہے جیسے پہلے وہ مدنی چینل پرکام کرتی تھیں، جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :ماہرہ خان پر تنقید تو ایسے کی جارہی ہے جیسے پہلے وہ مدنی چینل پر کام کرتی تھیں تفصیل کے مطابق ما ہرہ خان کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد بہت سے لوگوں کو ماہرہ خان کی جانب سے وضاحت کا انتظارتھا تاہم انہوں نے اس معاملے پر خاموشی برتی تاہم ایک عرصے سے چپ رہنے والی اداکارہ نے بھی منہ کھول دیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر فاریہ نامی لڑکی نے اصرار کرتے ہوئے کہا” ماہرہ خان آپ آجاؤ یار “اس پیغام پر جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا صرف اتنا کہا ”آگئ ماہرہ خان نے رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر پر تو کوئی بات نہ کی تاہم ان کی واپسی پر سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور صارفین نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر کچھ صارفین نے ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تو کچھ نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا گیا اور لوگوں نے سوشل میڈ یا پر طرح طرح کی باتیں بنائیں لیکن ماہرہ خان نے خاموشی کے ساتھ تمام تر تنقید کو برداشت کیا اور اس حوالے سے کوئی بھی بیان نہ دیا ،

Leave a Reply

Your email address will not be published.