ہر حال میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں،محمود خان اچکزئی کا اعلان

کوئٹہ جد ت ویب ڈیسک پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ زمین پھٹے یا آسان گرے ہم ہر حال میں جمہوری وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ،کروڑوں عوام کے ووٹ سے وہ منتخب ہوئے ہیں کسی ایک گروہ کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دینگے ، ہمارا اتحاد جمہوریت کے لیے ہے ملک کو چلانے اور بچا نے کے لئے جمہور کی حکمرانی ہو نی چا ہئے ہم کسی کو بھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دیں گے، جے آئی ٹی رپورٹ میں سازش کی بو آرہی ہے،جلد سب کچھ سامنے آ جائے گا، ہمارا ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا تحقیقات ہونی چا ہئے لیکن تحقیقات کی آڑ میں جمہوریت کو لپیٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اگر ملک کے آئین کو چھیڑا گیا تو پشتونخواملی عوامی پارٹی سڑکوں پر ہونگے اگر نوازشریف کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ہونا ہے تو آئین اور پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چا ہئے کرپشن نے ملک کو تباہی سے دوچار کر دیا کرپشن کو ختم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے تک انتظار کر نا چا ہئے جو بھی فیصلہ آئے گا سب کو تسلیم کرنا ہو گا جب تک افغانستان کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم نہیں کیا جا تا اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہونگے اب بھی وقت ہے کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہو پھر ملک میں ترقی وخوشحالی آئے گی افغانستان پاکستان کا اسٹرٹیجک پارٹنر اور ان کے ساتھ تعلقا ت کو بہتر کرنا ہمارے مفاد میں ہے افغانستان کو ایک آزاد وخود مختار ریاست تسلیم کریں تو افغانوں کو راضی کر نا ہمارا کام ہے انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں جس طرح ایران اور سعودی عرب کی معاملات چل رہے ہیں اس کے پاکستان پر منفی اثرات پڑیں گے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو بہتر بنا نے کے لئے پاکستان کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنمائ رضا محمد رضا، پارلیما نی لیڈ ر وصوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال، رکن قومی اسمبلی قہار خان ودان، صوبائی وزیر سردار رضا خان بڑیچ، رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا اور علائو الدین کولکوال سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ ہمارا اتحاد جمہوریت کے لیے ہے، پشتونخواہ میپ کسی کو بھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دے گی جب کہ موجودہ حالات میں کوئی نواز شریف سے پاپولر رہنما نہیں ہے کرپشن پاکستان کی سب سے خطرناک بیماری ہے، اس مسئلے پر گول میز کانفرنس ہونی چاہیے جب کہ کرپشن کی آڑ میں کسی ایک کو نشانہ بنانا سیاسی بات ہوجاتی ہے جے آئی ٹی اگر کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن ملک میں آج تک کرپشن کو ڈیفائن نہیں کیا گیا، کسی کی وفاداری خریدنا بھی کرپشن ہے۔ اسلام آباد میں بلاجواز دھرنے دیئے گئے، ماضی میں لوگوں نے پارلیمنٹ کی دیواریں توڑ کر وہاں خیمے لگائے، ملک میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا لیکن اس وقت ملک معمولی غلطی کا بھی متحمل نہیں ہوسکتا، آئین اور پارلیمان کی بالا دستی ہوگی تو کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے جو صورتحال اس وقت ہے وہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے یہاں مینٹوں میں حالات بدل سکتی ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی نے اپنے60 سالہ دور میں کبھی بھی غیر جمہوری قو توں کا ساتھ نہیں دیا ہم کسی کو بھی برا بھلا نہیں کہیں گے اس وقت جمہوریت کے ساتھ جو سازش ہو رہی ہے اس سازش کو ہر صورت میں ناکام بنائیں گے پشتونخواملی عوامی پارٹی نے جمہوریت کی بقائ جمہوریت کی ترقی وخوشحالی کیلئے طویل جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ جمہوریت پر یقین سیاست اور عدم تشدد کا راستہ اپنایا گیا انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک میں جمہور کی حکمرانی ہو کیونکہ جمہور کے حکمرانی کے بغیر ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا ہم پر الزام ہے کہ ہم کن کے ساتھ ہے مگر ہم نے نوازشریف کو سپورٹ نہیں کیا بلکہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور نوازشریف نے برے حالات سے سبق سیکھ لیا اور اب وہ جمہوریت کے حامی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو چلانے اور بچانے کا واحد راستہ جمہور کی حکمرانی ہے ہمارے ملک میں تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں اورآزاد وخود مختار ہو نی چاہئے اور تمام ادارے پارلیمنٹ کے تابع ہو تا کہ کوئی بھی اس ملک کے آئین کیساتھ مزاق نہ کریں پشتونخواملی عوامی پارٹی شروع دن سے کرپشن کی مخالف رہی کرپشن ہمارے معاشرے میں زہر کی طرح پھیل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.