ملالہ یوسف زئی سمیت دنیا بھر سے ہزاروں طلبہ کی گریجوئیشن تقریب کو یادگار بنانے کے لیے یوٹیوب کاورچوئل تقریبات کا اہتمام

کراچی ۔جدت ویب ڈیسک ::دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے 22 سال کی عمر میں برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجوئیشن کی تعلیم مکمل کرلی۔
ملالہ یوسف زئی کو اگست 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلا ملا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے اہم مضامین کے ساتھ اپنی گریجوئیشن مکمل کی۔
کورونا وائرس کی وبا کے باعث آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے رواں سال گویجوئیشن کی تقریب منسوخ کی گئی تھی، جس وجہ سے ملالہ یوسف زئی سمیت دنیا بھر سے گریجوئیشن کرنے والے ہزاروں طلبہ کی گریجوئیشن تقریب کو یادگار بنانے کے لیے یوٹیوب نے ورچوئل تقریبات کا اہتمام کیا۔
یوٹیوب کی ورچوئل تقریب کے ذریعے ہی ملالہ یوسف زئی نے اپنا گریجوئیشن مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کیا اور انہوں نے گریجوئیشن کرنے والے تمام افراد کو کہا کہ ان سب نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرلی، اب وہ دنیا کو بدلنے کے لیے کردار ادا کریں۔