Manahil Khan Drama Actress Pakistan
Manahil Khan Drama Actress Pakistan

گزرتے وقت کیساتھ میری اداکاری میں پختگی آتی جارہی ہے‘ مناہل خان

/

لاہور جدت ویب ڈیسک:نامور اداکارہ مناہل خان نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ میری اداکاری میں پختگی آتی جارہی ہے، اپنے تمام سینئرز کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر قدم پر مجھے سپورٹ کیا اور آج میں اس قابل ہوئی ہوں کہ میرا بھی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک مقام ہے۔

ایک انٹر ویو میں مناہل خان نے کہا کہ ان دنوں میری ڈرامہ سیریل ”یہ ایک عشق ہے“ آن ائیر ہے جس میں میرے مد مقابل دانش تیمور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،اس ڈرامہ سیریل میں صبا فیصل، دانش تیمور، شعود علوی نے میری بڑی رہنمائی کی ہے اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ میری اداکاری میں پختگی آرہی ہے جس پر مجھے اطمینان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

دنانیر مبین کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی

Next Story

کراچی کے علاقے رتن تلائو میں رحمت منزل گرنے کا خدشہ

Latest from تازہ ترین