سیاست میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے ،منظو ر وٹو

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی علالت کے بارے میں عمران خان اور آصفہ بھٹو زرداری کا خیر سگالی کا پیغام اور اُن کی صحت یابی کے لئے دعا نہایت احسن اقدام ہے اس سے ملکی سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد اس اقدام سے بیرونی دنیا کو تاثر جائے گا کہ سیاست میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے لیکن قومی ایشوز پر پاکستانی قوم ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں سابق وزیر اعظم کی بیوی اور کینسر کی مریضہ کے خلاف الیکشن کمپین چلانا غیر مناسب لگتا ہے حلقہ این اے 120 میں انتخاب لڑنے والی سیاسی جماعتوں کے لئے یہ امر لمحہ فکریہ ہے۔ میں او رمیرے خاندان کے افراد محترمہ کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.