تنقید کرنے والوں کوحقیقت معلوم نہیں ماریہ شراپوابرس پڑی

لندن جدت ویب ڈیسک روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے ناقدین کے رویہ پر انتہائی غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے حقیقت سے ناواقف ہیں غیر ملکی نشریاتی ادارے سے اپنی گفتگو میں مایہ ناز کھلاڑی نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ یاد رہے کہ ماریہ شراپوا پر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر 15ماہ کی پابندی لگائی گئی تھی،چند روز قبل ہی کھیل کے میدان میں ان کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا مجھ لگائے گئے الزام کے باعث مجھ پر لگائی گئی پابندی میرا تلخ ماضی بن چکی ہے ۔ یہ میری بڑی غلطی تھی کہ میں نے کچھ طبی مسائل کی وجہ سے کچھ ایسی ادویات کا استعمال کیا جن پر کچھ عرصہ قبل ہی پابندی لگائی گئی حالانکہ ان میں ایسا عنصر نہیں پایا گیا جس سے کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.