سترہ ستمبر کو ڈبے کھلیں گے تو شیر ہی نکلے گا‘مریم نواز

PMLN PTI PPP NA120

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر عوام کا یہی جذبہ رہا تو نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ،جن لوگوں کے عدالتوں میں سالہا سال اور مہینوں سے مقدمات زیر التوائ ہیں میرا انہیں مشورہ ہے کہ نواز شریف کو فریق بنا لوانکے مقدمات کے سالوںنہیں دنوں میں فیصلے ہوں گے ،جب 17ستمبر کو ڈبے کھلیں گے تو ان میں سے شیر ہی نکلے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ن لیگ اقلیتی ونگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر انسانی حقوق طاہر خلیل سندھو اور اقلیتی اراکین اسمبلی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ قیادت پر جانثار ی میں مسیحی بہن بھائی کسی سے کم نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.