مریم نواز کااپنے بیٹے جنید صفدر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

Maryam Nawaz with Son Junaid Safdar

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک مریم نواز کی نیب مقدمات میں ممکنہ نااہلی کے باعث سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پوتے اور نواسے کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جنید صفدر اور زاہد حسین نے پنجاب ہائوس میں کارکنان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ معلومات کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو قائل کیا ہے کہ نیب عدالت میں اگر انہیں بھی نااہل کردیں تو پھر مسلم لیگ کی بھاگ ڈور اور سیاست کے میدان میں کس کو اتاریں گے اس حوالے سے نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشورہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ حسین نواز کے صاحبزادے زاہد حسین اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو سیاست کیلئے تیار کیا جائے۔ قریبی رفقائ کے مشورہ پر نواز شریف کی اجازت سے مریم نواز نے اپنے بیٹے اور بھتیجے کو پنجاب ہائوس میں مسلم لیگ کے کارکنان سے ملاقاتیں کرانا شروع کردی ہیں ابتدائی طور پر راولپنڈی اور اسلام آباد کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کرائی گئی جس میں جنید صفدر اور زاہد حسین نے انہیں ویب سائٹ کو جدید خطوط پر چلانے کا مشورے دیئے دوسری جانب سوموار کو دونوں نوجوانوں کی ملاقات آزاد کشمیر کے بھی کارکنان سے کروائی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور زاہد حسین نے کارکنان سے کہا کہ وہ بلا خوف اپنا کام جاری رکھیں اور اپنا کام خوش اصلوبی سے کریں اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بہاولپور میں جنید صفدر کے بینرز آویزاں کئے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کا الگ وزیر اعلیٰ جنید صفدر ہو گا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو معلوم ہوا تو انہوں نے پولیس کی مدد سے تمام بینرز اور پوسٹرز ختم کروا دیئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.