ن لیگ کا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی ،مخالفین رکاوٹیں ڈالنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ‘ مریم نواز

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکن این اے 120کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے دن رات ایک کردیں،مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی ہے جبکہ ہمارے مخالفین اس کے برعکس رکاوٹیں ڈالنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جس سے قوم بخوبی آگاہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے این اے 120سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پرویز ملک، میاں مرغوب اور خواجہ حسان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر این اے 120کے ضمنی انتخاب کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ این اے 120کے ایک ایک گھر اور گلی گلی جائیں گے ۔ انشا اللہ جیت ن لیگ کا مقدر ہے اور مخالفین بھی اس سے آگا ہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہیں اور وہ 17ستمبر کوملک کیخلاف سازشوں میں مہرے بننے والوںکو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.