معاشرے میں رہنا ہے تو زندگی گزارنے کے گُر بھی سیکھناپڑتے ہیں‘متیرا

Mathira Pakistani Actress Host
Mathira Pakistani Actress Host

لاہور جدت ویب ڈیسک:اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ اگرآپ نے اس معاشرے میں رہنا ہے تو زندگی گزارنے کے گُر بھی سیکھناپڑتے ہیں،صرف شوبزہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں اچھے برے لوگ موجود ہوتے ہیں اور آپ کوان کی پہچان ہونی چاہیے۔

ایک انٹرویو میں متیرا نے کہا کہ مجھے شوبزمیں کام کرتے ہوئے وہ مقام ملا جس کے بارے میں سوچابھی نہیں تھا،مجھے شوبز کی دنیا سے ایکنئے شناخت ملی جو جواب تمام عمرمیر ے ساتھ رہے گی۔

متیرانے کہا کہ لوگوں کا کیا ہے وہ توباتیں کرتے رہتے ہیں،ہمیں اپنی زندگی جینی چاہیے،جولوگ آپ کے ساتھ مخلص ہیں خیال رہنا چاہیے وہ کسی وجہ سے آپ سے دورنہ ہوں کیونکہ یہی لوگ آپ کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.