/

متھیرا کا وزیراعظم سے جنسی زیادتی سے متاثرہ خواتین کو جلد از جلد انصاف دلوانے کا مطالبہ

Mathira Pakistani Bold Actress
Mathira Pakistani Bold Actress

کراچی جدت ویب ڈیسک:معروف میزبان، اداکارہ و ماڈل متھیرا نے ملک میں بڑھتے جنسی زیادتی کیسز کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان سے متاثرہ خواتین کو جلد از جلد انصاف دلوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق حالیہ بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

اْنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! اس ملک کے چند مردوں نے اپنی خوفناک حرکتوں سے ہم خواتین پر سیاہ بادل ڈالے ہوئے ہیں۔

‘ متھیرا نے لکھا کہ ’براہِ کرم! ہم سبھی خواتین کے لیے انصاف چاہتے ہیں خصوصاََ ان خواتین کے لیے جو گاؤں اور دور دراز علاقوں میں رہتی ہیں۔‘اْنہوں نے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں انصاف دیں کیونکہ ہم اب دوسرا ہیش ٹیگ نہیں چاہتے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.