خان صاحب ! دوسروں کا بھی احترام کرنا سیکھیں ، مولانا بخش چانڈیو

حیدرآباد جدت ویب ڈیسک پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیونے دعویٰ کیاہے کہ بلاول بھٹو زرداری بہت جلد ملک کی قیادت سنبھالیں گے،خان صاحب !آپ کو قیادت کرنی ہے تودوسروں کا بھی احترام کریں۔مولابخش چانڈیو کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ میاں صاحب !آپ کا جی ٹی روڈ شو فلاپ ہوگیا،آپ جاہ و جلال نہیں دکھاسکے،جی ٹی روڈ پر پہلے ہی رونق ہوتی ہے اورآپ کی نااہلی کی باتیں دنیا بھر میں ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے نااہل ہونے پرخان صاحب نے پرانی شیروانی نکال لی مگر انگلی پر چلنے والی قیادتیں قومی قیادت نہیں ہوتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.