چاہتی بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میںاپنی پہچان بناؤں ، عروہ حسین

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستانی ماڈل و اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ میں فلموں میں گلیمر گرل نہیں بننا چاہتی بلکہ میری خواہش ہے کہ میں بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا سکوںہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ نئے موضوعات پر فلمیں بنا کر ہی فلم بینوں کو سینماگھروں تک لایا جا سکتا ہے اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ فلموں میں گلیمرگرل نہیں بلکہ ایک اچھی اداکارہ کے طور پر پہچان بنانا چاہتی ہوںخصوصی گفتگو کے دوران میں ان کاکہنا ہے کہ فلم بیشک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے فلم ٹریڈ بحران سے دوچارہوگئی فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوںکو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے نئے لوگ فلم میکنگ میں جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے۔ اس سے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان پڑ گئی ہے اور جلد ہی یہاں پر معیاری فلمیں بننے کا عمل تیزہوجائےگااداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ اگر ہمارے سنیئرز نئے ٹیلنٹ کو آگے لاتے تو آج ہماری فلمیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں نمائش کی جارہی ہوتیں۔ یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے کہ نوجوان ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ تک لے جاسکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.