اداکارہ مارواحسین کتنے سال کی ہوگئیں اپنی سالگرہ کی تقریب کیوں ملتوی کی

لاہور جدت ویب ڈیسک اداکارہ ماروا حسین نے زندگی کی 25بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ 10محرم الحرام کے بعد منائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماروا حسین کی آج جمعرات 25 ویں سالگرہ ہے، وہ 28ستمبر 1992 کو پشاور میں پیدا ہوئیں اور بطور اداکارہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ فلموں میں بھی اپنے جوہر دکھا رہی ہیں۔ان کی دوسری بہن عروہ حسین بھی شوبز کی دنیا کی معروف اداکارہ ہیں ۔ اداکارہ ماروا حسین نے اپنی سالگرہ کی تقریب محرم الحرام کے احترام میں ملتوی کر دی ہے اور 10محرم کے بعد اپنی 25ویں سالگرہ کا کیک اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ کاٹیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.