/

گولی کا انتظار ہے، شہید ہونے آیا ہوں، لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید

جدت ویب ڈیسک :گولی کا انتظار ہے ، شہید ہونے آیا ہوں ِ، لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کا آخری فیس بک اسٹیٹس سامنے آگیا ،خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس سے لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہو گئے۔وہ چیک پوسٹ پر کمانڈنگ افسر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی عمر 22سال تھی اور وہ 3بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے ۔آخر ارسلان کی دلی خواہش پور ی ہوگئی وطن پر جان نچھاور کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published.