زوہیب حسن میشا شفیع کے شکر گزار کیوں؟

ویب ڈیسک :: پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار زوہیب حسن نے مرحوم بہن نازیہ حسن کا مقبول گانا ’بوم بوم ‘ گا کر خراج عقیدت پیش کرنے پر میشا شفیع کا شکریہ ادا کیا ہے-
میشا شفیع نے یہ گانا ’ویلو ساؤنڈ اسٹیشن‘ کیلئے گایا تھا جسے اسٹرنگز بینڈ کے رکن بلال مقصود نے پروڈیوس کیا ہے میشا نے نازیہ حسن کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بوم بوم کو نئے ورژن کے ساتھ گایا۔
زوہیب حسن نے بھی فیس بُک پوسٹ میں ویلو ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی بہن کیلئے اس خوبصورت خراج عقیدت پرمیشا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔