بارسلونا نے کوپا ڈیل رے کپ جیت لیا

Messi Fires Barca to Copa Del Rey Win
Messi Fires Barca to Copa Del Rey Win

بارسلو نا جدت ویب ڈیسک: لائنل میسی کی ٹیم بارسلونا نے کوپا ڈیل رے کپ جیت لیا، فائنل میں ایتھلیٹک بلباو کو 4 گول سے شکست ہوئی، بارسلونا نے چاروں گول 12 منٹ کے اندر اسکور کیے۔

کوپا ڈیل رے کپ میں کھیل کے 60 منٹ تک کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی تاہم پھر بارسلونا نے یکے بعد دیگرے چار گول کر ڈالے،پہلا گول گریزمین، دوسرا ڈی جونگ اور پھر میسی نے پے در پے دو گول کرکے ٹیم کو ٹائٹل جتوا دیا۔

میسی نے کوپا ڈیل رے کپ میں 10 گول کرنے کا ریکارڈ قائم کیا،7 مرتبہ اس ٹورنامنٹ کی ٹرافی بھی اپنے نام کی۔دوسری جانب ایف اے کپ میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ایک گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.