//

محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

#Meteorological #DepartmentForecasts #TorrentialRains

اسلام آباد :جدت ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج سے جمعے تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کیدوران برساتی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے اپیل کی ہے کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج سیجمعے تک طوفانی بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے ، جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کومراسلہ جاری کردیا ہے۔دوسری جانب لاہور پر گہرے سرمئی بادلوں نے ڈیرا ڈال رکھا ہے، کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ صبح سے ہی جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ ، لاہور،اسلام آباد ، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے اور شام کوبارش کی پیشگوئی کی ہے۔
مراسلے میں متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں کیدوران برساتی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے، لینڈسلائیڈنگ کی جگہ پرمشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی،ٹھٹہ اور بدین میں بھی بونداباندی کاامکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.