. اب ڈومور نہیں ہوگا، مشیرقومی سلامتی معیدیوسف

//

واشنگٹن: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ  ’افغان امن عمل کیلئے ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ ماضی میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور مشرقی پڑوسی اس وقت بھی ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہے‘افغان امن عمل کے لیے ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جارہا ہے، امریکا سے پردے کے پیچھے کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہورہا۔

 واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرقومی سلامتی معیدیوسف کا کہنا تھا کہ ’امریکی ہم منصب اور دیگر عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، افغانستان میں امریکا کی قیادت کےکردار کےخواہش مند ہیں کیونکہ افغانستان کے امن کا واحد راستہ سیاسی مفاہمت ہے‘۔

معید یوسف نے کہا کہ ’امریکا سے پردے کے پیچھےکوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہو رہا، ماضی میں امریکا سے خفیہ معاہدے ہوتے رہے ہیں، پاکستان امریکا کو کوئی اڈے نہیں دے رہا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ امریکا اور پاکستان مشترکہ مفادات پر کام کر رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی اعلیٰ امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

بھارت کی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی, پی سی بی کا سخت ردعمل

Next Story

ملک میں مون سون میں پھیلنے والے وبائی امراض اور احتیاطی تدابیر

Latest from اہم خبریں