Mohammad Rafi's 41st anniversary will be celebrated
Mohammad Rafi's 41st anniversary will be celebrated

برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی 41ویں برسی (آج)منائی جائیگی

/

لاہور جدت ویب ڈیسک:برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی 41ویں برسی (آج)منائی جائے گی۔اس عظیم گلوکار نے گیارہ زبانوں میں تیس ہزار کے قریب گیت گائے اور پدم شری کے علاوہ پانچ قومی اور چھ فلم فیئر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

موسیقی کی دنیا کا یہ درخشان ستارہ 24 دسمبر 1924 کو امرتسر کے گاؤں کوٹلہ سلطان سنگھ میں پیدا ہوا۔ محمد رفیع بچپن سے ہی آوازوں کی نقالی میں کمال مہارت رکھتے تھے، وہ نقالی اس بہترین انداز میں کرتے تھے کہ سننے والا دنگ رہ جاتا تھا اور اصل اور نقل میں فرق کرنا اس کے لیے مشکل ہو جاتا تھا۔

آواز کی کمال مہارت سے نقالی پر دوست احباب انہیں بہت حوصلہ دیتے تھے اور اسی حوصلے کے سبب انہوں نے گائیکی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔محمد رفیع کا خاندان 1935 میں بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آ گیا۔لاہور کے علاقے بھاٹی میں ایک تھڑے پر بیٹھ کر گنگناتے محمد رفیع کو جب ان کے بہنوئی نے سنا تو انہیں استاد بڑے غلام علی خان کی شاگردی میں دیدیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

پاک فوج کی کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد

Next Story

متھیرا کا وزیراعظم سے جنسی زیادتی سے متاثرہ خواتین کو جلد از جلد انصاف دلوانے کا مطالبہ

Latest from تازہ ترین