/

کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پر حملہ

جدت ویب ڈیسک :بھارت میں کوئی بھی محفوظ نہیں ابھی حال ہی میں کرکٹر پر حملہ ہوا، بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے شہر کٹجو نگر میں کرکٹر محمد شامی گھر واپسی پر اپنی گاڑی پارک کر رہے تھے کہ اس موقع پر موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں نے ان پر حملہ کردیا۔حملے کے بعد کرکٹر شامی کا ملازم انہیں بچانے کے لئے گھر سے باہر آیا تو نوجوانوں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق کرکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی شناخت جیانتا سرکار، سواروپ سرکار اور شیوا پرامانیک کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ تینوں ملزمان کرکٹر پر حملہ کرنے کے بعد قریبی سیلون میں چلے گئے تھے جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔واقعے کے بعد کرکٹر نے فوری طور پر پولیس کو حملے سے متعلق آگاہ کیاتھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.