میرے والد نے کبھی کسی سے مجھے کام دلوانے کیلئے سفارش نہیں کی،مومل شیخ

لاہور جدت ویب ڈیسک خوبرو اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مقام حاصل کیا ، میرے والد جاوید شیخ کا اس میں کوئی کردار نہیں اور نہ ہی وہ کبھی کسی سے میری سفارش کرتے ہیں، اب اداکاری کیساتھ ساتھ فلم ڈائریکٹر بھی بن رہی ہوں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں موجودہ مقام اپنی صلاحیتوں ، محنت اور لگن کے بل بوتے پر حاصل کیا اس میں میرے والد کا کوئی کردار نہیں ہے اور نہ وہ کسی سے مجھے کام دلوانے کیلئے سفارش کرتے ہیں بلکہ وہ مجھے محنت اورلگن کا درس دیتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے بہت سی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا تاہم اب اداکاری کیساتھ ساتھ ڈائریکٹر بھی بننا چاہتی ہوں اور اس حوالے سے میری کوششیں جلد رنگ لائیں گی ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری بحران سے نکل چکی ہے اور اب شائقین فلم کو صرف اچھی نہیں بلکہ بہترین فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.