امید ہے عدالتوں سے انصاف ملے گا ، ڈاکٹر فاروق ستار

MQM

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے خواجہ اظہار پر حالیہ دہشتگردی کے واقعے پر پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیں دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ، تاکہ کچھ برا ہو اور پیپلز پارٹی والوں کے لئے میدان صاف ہو جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا ہم نے پوری دنیا کے سامنے لندن سے علیحدگی کا اعلان کیا ، آج بھی ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، ہمارے ارادے مضبوط ہیں۔ امید ہے عدالتوں سے انصاف ملے گا۔ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے۔ اس معاملے پر اسمبلیوں میں قراردادیں جمع کرائی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.