دھونی نے ا نٹرنیشنل میچز میںایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

چنائی جدت ویب ڈیسک سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی انٹرنیشنل کرکٹ میں ففٹیز کی سنچری مکمل کرنیو الے چوتھے بھارتی بیٹسمین بن گئے ، وہ کمار سنگاکارا کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنےوالے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بھی بنے ہیں ۔دھونی نے یہ کارنامہ آسٹریلیا سے سیریز کے پہلے ون ڈے میں79 کی اننگز کھیل کر انجام دیا،یہ دھونی کے کیریئر کا 467 واں انٹرنیشنل میچ تھا۔بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل نصف سنچریاں بنانےکا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے664 میچز میں 164 بار ففٹیزبنائی ہیں،سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ 504 میچز میں 145 بار ،سارو گنگولی 421 مقابلوں میں 106 بار، اظہر الدین433 میچزمیں 79مرتبہ، سنیل گواسکر 233 میچز میں 72 ، وریندر سہواگ 363 مقابلوں میں 70 بار اور موجودہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 305 میچز میں 75 ففٹیز بناکر اس فہرست میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.