وزیراعلی سندھ کی کراچی پیکیج کے تحت 14نئی سکیموں کی منظوری

Murad Ali Shah

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نیپا سے صفورہ چورنگی یونیورسٹی روڈ کا اکتوبر میں افتتاح کروں گا اور جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کراچی پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق وزیراعلی ہاس میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں محکمہ بلدیات کے صوبائی وزیر جام خان شورو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات محمد وسیم، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان، کراچی پیکیج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو اور خالد مسرور ودیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شہر میں ترقیاتی کام مزید تیز ہونے چاہئیں اورجتنا جلد ہوسکے منصوبے مکمل کیے جائیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پیکیج کے تحت 8004 ملین روپے کی14 نئی اسکیمیں منظور کرتے ہوئے کہا کہ نیپا سے صفورہ چورنگی یونیورسٹی روڈ کا اکتوبر میں افتتاح کروں گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.