نون لیگ کے لیے خطرےکی گھنٹی بچ گئی، جانیے

جدت ویب ڈیسک :لاہورمیں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سرجوڑ کر بیٹھے تو انکشاف کیا گیا کہ سب اچھا نہیں ہے ۔ قبل ازوقت الیکشن کی صورت میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی زیادہ تر تعداد پارٹی چھوڑ دے گی ۔اجلاس میں اکثریت کا اس بات پراتفاق تھا کہ اداروں کیساتھ تعلقات بہترہونے تک ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئے جس سے سیاسی نقصان ہو ۔ قبل ازوقت الیکشن اور اسمبلیاں توڑنے سے اس وقت تک فائدہ نہیں جب تک اپنے ارکان ، اتحادی جماعتیں اور اپوزیشن لیڈرمتفق نہ ہوں ۔اجلاس میں شہبازشریف کو خصوصی ٹاسک دیا گیا کہ وہ پھر کوشش کریں کہ معاملات درست ہوجائیں جس پرشہبازشریف اسلام آباد چلے گئے مگر ان کامشن ناکام ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کئی معاملات پر پہلی بارنوازشریف کی رائے سے اختلاف کیا گیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.