جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ جمہوری لوگوں سے ہے‘ مصطفی کمال

لاہور جدت ویب ڈیسک پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ جمہوی لوگوں سے ہے، اگر جمہویت ڈلیور کر رہی ہے تو مدد کرنی چاہیے اور اسے حقیقی معنوں میں چلنے دینا چاہیے ،ملک کا نظام تباہ ہوگیا ہے اور قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ لاہور آمد پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگوں کوگولیاں لگیں اس کے اثرات کراچی تک گئے ہیں اورکراچی کے شہریوں کو بھی اس پر دکھ ہوا ،کراچی میں اگر کسی کو تکلیف ہوتو پورے ملک کو محسوس کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ماڈل ٹائون میں دن دیہاڑے 14لوگوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا، ظلم پر انصاف نہیں ہوا، خاموش رہتے تو ظالم کے ساتھی کہلاتے اسی لئے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کے لئے لاہور آئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون پنجاب کو رپورٹ کی روشنی میں مستعفی ہوجانا چاہیے ۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان میں گندا پانی پینے سے ہر سال 53 ہزار بچے جاں بحق ہو رہے ہیں لیکن پھر بھی سب اچھا کا راگ الاپا جاتا ہے ،پاکستان میں جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ جمہوی لوگوں سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.