/

فلم اسٹارمصطفیٰ قریشی اور اہلیہ کرونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک ::کراچی میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی اوران کی اہلیہ کو کورونا سے متاثر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ مہران روبینہ قریشی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

طبیعت ناسازی کے باعث اداکار مصطفیٰ قریشی نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا، جس کا نتیجہ مثبت آیا، رپورٹ مثبت آنے پر دونوں میاں بیوی نےخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

مصطفیٰ قریشی نے اپنے پرستاروں اور اہل وطن سے کی دعائے صحت کی درخواست کی ہے

HISTORY: Mustafa Qureshi with wife

Leave a Reply

Your email address will not be published.