میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج، مرنے والوں کی تعداد 500سے تجاوز

Myanmar Protest and 500 people Killed
Myanmar Protest and 500 people Killed

رنگون: جدت ویب ڈیسک:میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 مہینے کے دوران ہلاک افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرچکی ہے، نجی تنظیم نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 510 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ مظاہروں میں مارے گئے افراد کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

جبکہ فوجی بغاوت اور ہلاکتوں کے خلاف مظاہرین نے گزشتہ رات سول نافرمانی مہم شروع کرنے اعلان کرتے ہوئے شہر کی اہم سڑکوں پر کچرا پھینک کر راستہ بلاک کردیا جب کہ موم بتیاں جلاکر ہلاک افراد کے لیے دعا بھی کی گئی۔

میانمار کی فوجی قیادت پر مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال روکنے کے لیے شدید دباؤ ہے، اقوام متحدہ نے میانمار کے ساتھ جمہوری حکومت کی بحالی تک تجارتی ڈیل ختم کردی جب کہ امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سمیت یورپی یونین نے میانمار کے فوجی جنرلز پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.